پاکستان اور افغان طالبان کا جنگ بندی برقرار رکھنے پراتفاق


پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں ہونے والے مذاکرات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ دونوں فریقین نے جنگ بندی جاری رکھنے پر اتفاق کرتے ہوئے سیز فائر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترکیہ کی وزارتِ خارجہ کے جاری کردہ مشترکہ اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک 6 نومبر کو استنبول میں اعلیٰ سطح اجلاس میں جنگ بندی کے نفاذ کے طریقہ کار کو حتمی شکل دیں گے۔
اعلامیے کے مطابق مذاکرات 25 سے 30 اکتوبر تک ترکیہ میں منعقد ہوئے، جس میں پاکستان، افغانستان، ترکیہ اور قطر کے نمائندوں نے شرکت کی۔
ترکیہ، قطر، پاکستان اور افغان طالبان کے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فریقین نے کے درمیان نگرانی اور تصدیقی نظام قائم کرنے پر بھی اتفاق ہوگیا ہے، جس کے تحت جنگ بندی کی خلاف ورزی پر ذمہ دار فریق کے خلاف کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق ثالث ممالک ترکیہ اور قطر نے دونوں ممالک کے مثبت کردار کو سراہا ہے اور خطے میں امن و استحکام کے لئے تعاون جاری رکھنے کا عزم کا اظہار کیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق، مذاکرات کا اگلا دور 6 نومبر کو استنبول میں منعقد ہوگا، جنگ بندی کے قواعد و ضوابط بھی اسی مذاکرات طے کیے جائیں گے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles