آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے معاملے پر وزیراعظم اور صدر کی اہم مشاورت


ایوانِ صدر میں صدر مملکت اور وزیرِ اعظم کے درمیان ہونے والی ملاقات میں آزاد کشمیر کی ممکنہ سیاسی تبدیلی سمیت آئندہ حکومتی حکمتِ عملی پر غور کیا گیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری کے درمیان ایوانِ صدر میں اہم ملاقات ہوئی جس میں ملکی سیاسی صورتِ حال اور آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق ایوانِ صدر میں ہونے والی یہ سیاسی بیٹھک اختتام پذیر ہوگئی، جس کے بعد وزیر اعظم ایوانِ صدر سے وزیر اعظم ہاؤس روانہ ہوگئے۔
ملاقات میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وزیر داخلہ محسن نقوی بھی شریک تھے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی سیاسی منظرنامے، آئندہ حکومتی حکمتِ عملی اور پاور شیئرنگ فارمولے پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلی کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں، جب کہ دونوں رہنماؤں نے قومی سطح پر سیاسی استحکام اور باہمی تعاون کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles