کرم میں سیکیورٹی فورسز کا خوارج کے خلاف آپریشن، کیپٹن نعمان سلیم سمیت 6 جوان شہید


آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 7 خوارج مارے گئے جبکہ کیپٹن سمیت 6 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔
پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کرم کے علاقے ڈوگر میں سیکیورٹی فورسز نے
بھارتی پراکسی فتنہ خوارج کے خلاف خفیہ اطلاع کی بنیاد پر آپریشن کیا، سیکیورٹی فورسزکی بروقت اور مؤثر کارروائی کے نتیجے میں 7 خوارج مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فتنہ الخوارج کے خلاف شدید فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن نعمان سلیم سمیت چھ جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق شہداء میں حوالدار امجد علی، نائیک وقاص احمد، سپاہی اعجاز علی، محمد ولید اور محمد شہباز شامل ہیں، کیپٹن نعمان سلیم 24 سال کی عمر میں شہادت کے رتبے پر فائز ہوئے، ان کا تعلق ضلع میانوالی سے تھا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن کے بعد علاقے میں سرچ اور صفائی کا عمل جاری ہے، عزمِ استحکام کے تحت دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔
سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا علاقے میں موجود دیگربھارتی سرپرستی یافتنہ خوارج کی تلاش اور خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق انسدادِ دہشت گردی کی مہم پوری قوت سے جاری رکھے ہوئے ہیں، پاک فوج کا عزم ہے کہ ملکی امن و سلامتی کے دشمنوں کا مکمل صفایا کیا جائے گا۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles