کابل دہلی کے اشاروں پر چل رہا ہے، افغان حکومت کے پاس مذاکرات کا اختیار نہیں: خواجہ آصف


وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کابل پر اثر و رسوخ رکھنے والے بیرونی عناصر دراصل دہلی کے حکم پر کام کر رہے ہیں اور کابل کے پاس خود مذاکراتی اختیار موجود نہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ کابل کا پتلی تماشہ دہلی سے کنٹرول ہو رہا ہے، مذاکرات کا اختیار کابل حکومت کے پاس نہیں، کابل ہندوستان کا چمچہ ہے، ہم چاہتے ہیں کابل کسی کا چمچہ نہ بنے۔
وزیرِ دفاع نے کہا کہ ایک بار یہ اپنا شوق پورا کرلیں، اگر یہ اسلام آباد کو ٹارگٹ کرنا چاہتے ہیں تو کرکے دیکھ لیں، ہم انہیں کئی گنا زیادہ بڑا جواب دیں گے، 40 سال مہمان رہنے کے بعد بھی کابل کی آنکھوں میں شرم نہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ جن ہاتھوں پر ہمارے بچوں کا خون ہے ان سے کبھی مذاکرات نہیں کریں گے، اسلام آباد کی طرف نظر بھی اٹھاکر دیکھی تو ہم آنکھیں نکال دیں گے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles