بلوچستان میں بولان کی تحصیل بھاگ میں مسلح افراد کا حملہ، ایس ایچ او اور کانسٹیبل شہید


بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے باگ ناڑی میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس تھانے پر حملہ کر دیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے رات کے وقت تھانے پر دھاوا بولا اور اندھا دھند فائرنگ کے بعد عمارت کو آگ لگا دی۔
نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے تبادلے میں پولیس انسپکٹر لطف علی کھوسہ موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ حکام نے تھانے کو پہنچنے والے نقصان اور حملے کے محرکات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles