کوئٹہ میں ایف سی ہیڈکوارٹر کے قریب خودش دھماکا، 6 افراد جاں بحق 19 زخمی


کوئٹہ کے مشرق میں واقع ایف سی ہیڈکوارٹر کے قریب ہوئے زوردار دھماکے اور اچانک فائرنگ نے شہر کو ہلا کر رکھ دیا۔ دھماکے کی آواز مشرقی علاقے ماڈل ٹاؤن اور اطراف میں دور تک سنی گئی جو کہ ایک حساس علاقہ ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں قریبی گھروں اور عمارتوں کی کھڑکیاں ٹوٹ گئیں۔ ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں اب تک 6 افراد جاں بحق اور 19 زخمی رپورٹ ہوئے ہیں۔
دھماکے کے بعد علاقے میں فائرنگ کی آوازیں بھی سنائی دیں جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت جانچنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

ریسکیو ٹیمیں اور پولیس اہلکار دھماکے کے مقام پر روانہ پہںچ چکے ہیں جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ اور سیکرٹری صحت بلوچستان مجیب الرحمٰن نے سول اسپتال کوٸٹہ، بی ایم سی اسپتال کوٸٹہ اور ٹراما سینٹر میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق تمام کنسلٹنٹس، ڈاکٹرز فارماسسٹس، اسٹاف نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف ہسپتالوں میں موجود ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے میں جاں بحق 5 افراد کی لاشوں اور 20 زخمیوں کو مختلف اسپتال منتقل کیا گیا۔ دوران علاج ایک زخمی کے دم توڑنے پر ہلاکتوں کی تعداد 6 ہوگئے۔
وزیرصحت بخت محمد کاکڑ نے دھماکے میں 6 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ باقی 19 زخمی افراد اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles