تصاویر وائرل؛ سحر ہاشمی کا نامناسب لباس سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا

تصاویر وائرل؛ سحر ہاشمی کا نامناسب لباس سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا

اسلام آباد ایونٹ میں سحر ہاشمی کی ڈریسنگ نے سب کی توجہ حاصل کرلی

پاکستانی ابھرتی ہوئی اداکارہ سحر ہاشمی اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کے دوران توجہ کا مرکز بن گئیں جہاں ان کے لباس نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔

تقریب میں اداکارہ نے نیلے رنگ کا سلک گاؤن زیب تن کر رکھا تھا۔ تصاویر اور ویڈیوز میں انہیں لباس کے حوالے سے کچھ بے آرام بھی دیکھا گیا جس کے بعد ان کی ڈریسنگ سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئی۔

سحر ہاشمی کی ایونٹ کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد بعض سوشل میڈیا صارفین نے ان کے لباس کے انتخاب پر تنقید کی۔

 کچھ صارفین نے لباس کو غیر موزوں قرار دیتے ہوئے اداکارہ کو ڈریسنگ کے انتخاب میں احتیاط کا مشورہ دیا جبکہ بعض نے لباس کی فٹنگ پر اعتراض کیا۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر اداکارہ کے انداز اور لباس کے حوالے سے مختلف آرا سامنے آئیں جس کے باعث سحر ہاشمی کی ایونٹ میں شرکت سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئی۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles