غزہ جنگ کا فیصلہ کن موڑ: نیتن یاہو کی ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات شروع

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز اسرائیلی وزیرِاعظم بینجمن نیتن یاہو کا وائٹ ہاؤس میں ملاقات شروع، وائٹ ہاؤس پہنچنے پر ٹرمپ نے اسرائیل وزیراعطم کا خیرمقدم کیا۔

اسرائیلی خبر رساں ادارے ہارٹیز کے مطابق یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب امریکا کی جانب سے پیش کیے گئے ایک نئے امن منصوبے پر عملدرآمد کی کوششیں جاری ہیں۔

AAJ News Whatsapp

ملاقات کے دوران صحافیوں نے صدر ٹرمپ سے سوال کیا کہ کیا وہ غزہ میں جلد امن قائم ہونے کے حوالے سے پُرامید ہیں؟ جس پر صدر نے مختصر لیکن پُراعتماد جواب دیا ”مجھے پورا یقین ہے (I’m very confident)“

ذرائع کے مطابق، دونوں رہنماؤں کے درمیان گفتگو کا مرکزی نکتہ غزہ میں جاری جنگ کا خاتمہ، یرغمالیوں کی رہائی، اور امریکی صدر کی طرف سے تجویز کردہ 20 نکاتی امن منصوبہ رہا، جس میں حماس کے رہنماؤں کو محفوظ راستہ دینے اور فلسطینی قیدیوں کی رہائی کی تجاویز شامل ہیں۔

یہ ملاقات ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب اسرائیلی افواج غزہ میں اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، اور انسانی بحران سنگین تر ہوتا جا رہا ہے۔ دوسری جانب، صدر ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ یہ منصوبہ خطے میں ”کامیاب اور تاریخی امن“ کا باعث بن سکتا ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles