مشی گن میں چرچ کے اندر فائرنگ، متعدد افراد ہلاک و زخمی

امریکی ریاست مشی گن کے گرجا گھر میں فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

واقعے کے دوران چرچ میں آگ بھڑک اُٹھی جسے بجھانے کے لیے فائرفائٹرز نے موقع پر پہنچ کر پانی کا چھڑکاؤ شروع کر دیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے شخص کو مار دیا گیا ہے، پولیس نے کہا ہے کہ فائرنگ کے بعد عوام کے لیے فی الحال کوئی خطرہ نہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چرچ سے دھواں بلند ہو رہا ہے جبکہ فائر ٹرک اور ایمبولینسز وہاں موجود ہیں۔

گرینڈ بلینک ٹاؤن شپ پولیس نے فیس بک پر اپیل کی ہے کہ علاقے سے دور رہیں کیونکہ چرچ میں آگ ابھی بھی پھیلی ہوئی ہے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

مزید تفصیلات اور زخمیوں کی حالت کا ابھی تک انتظار ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles