ایشیا کپ ٹی 20 فائنل: بھارت کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ایشیا کپ ٹی 20 کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلی بار پاک بھارت فائنل ہو رہا ہے جو کہ دبئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں میں کھیلا جارہا ہے، جہاں بھارت کے کپتان سوریا کمار یادیو نے میچ کا ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

پاکستان کا اسکواڈ

پاکستان کی ٹیم میں صاحبزادہ فرحان، فخر زمان، صائم ایوب، سلمان علی آغا، حسین طلعت، محمد حارث، محمد نواز، فہیم اشرف، ابرار احمد، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔

بھارت کا اسکواڈ

بھارت کی ٹیم میں ابھیشیک شرما، شبھمن گل، سوریہ کمار یادیو، تلک ورما، سنجو سیمسن، ہاردک پانڈیا، شیوَم دوبے، اکشر پٹیل، کلدیپ یادو، جسپریت بمراہ اور ورون چکرورتی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ ایشیا کپ 2025 میں بھارت نے پاکستان کو دونوں میچز میں ہرایا لیکن اس کے علاوہ پاکستان نے اب تک ایشیا کی ہر ٹیم کو شکست دی ۔

پاکستان اور بھارت کسی بھی کثیر ملکی ٹورنامنٹ میں اب تک 5 بار فائنل میں آمنے سامنے آئیں ہیں یہاں پاکستان بھارت سے آگے ہے، پاکستان نے 3 بار جب کہ بھارت نے پاکستان کو 2 بار فائنل میں شکست دی ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ستمبر 2022 کے بعد سے اب تک 5 میچز کھیلے جاچکے ہیں، جن میں سے 4 میں بھارت اور 1 میچ میں فتح پاکستانی ٹیم کا مقدر بنی ہے۔

پاکستان اور بھارت کا فائنل دیکھنے کےلیے ملک بھر میں بڑی اسکرینیں لگ چکی ہیں ، شائقین کرکٹ کا جوش و خروش عروج پر ہے۔

شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد کو گزشتہ 2 میچز میں شکست کے بعد اس بار قومی کرکٹ ٹیم سے روایتی حریف کے خلاف اچھی کارکردگی دکھانے کی امید ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles