ایشیا کپ فائنل میں پاکستان، بھارت کے تاریخی ٹاکرے، فائنل میں کون رہا فاتح؟

کرکٹ کی دنیا کے دو قدیم اور زبردست حریف پاکستان اور بھارت پہلی بار کل ایشیا کپ کے فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے۔ ایشین کرکٹ کی 41 سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب دونوں ٹیمیں فائنل کے میچ میں ٹکرائیں گی۔

اس سے قبل دونوں ٹیموں نے مجموعی طور پر 11 بڑے بین الاقوامی کرکٹ ٹورنامنٹس کے فائنلز کھیلے، جن میں پاکستان نے 7 بار فتح حاصل کی جبکہ بھارت نے 4 مرتبہ کامیابی چھینی۔

ان کے درمیان پہلا فائنل 1985 میں میلبرن میں ہوا تھا جہاں بھارت نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔ اس میچ میں پاکستان کی قیادت جاوید میانداد کے ہاتھ میں تھی جبکہ بھارت کے کپتان سنل گواسکر تھے۔

سال 1986 میں شارجہ میں ہونے والے آسٹریل ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے آخری گیند پر میانداد کے تاریخی چھکے سے ایک وکٹ سے فتح حاصل کی، جو کرکٹ کی تاریخ کے یادگار لمحات میں شمار ہوتا ہے۔

مزید برآں، 1991 اور 1994 میں شارجہ کے دونوں فائنلز میں پاکستان نے بالترتیب 72 اور 39 رنز سے شاندار جیت دیکر اپنا پلڑا بھاری کیا۔

یہ تاریخی میچ ایشیا کپ کے شائقین کے لیے بے حد دلچسپی کا باعث ہوگا، جہاں دونوں ٹیمیں سنسنی خیز مقابلے کی توقع رکھتی ہیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles