
ڈیرہ اسماعیل خان میں درازندہ کے مقام پر منی بس کو خطرناک حادثہ پیش آیا ہے۔
ذرائع کے مطابق دورانِ سفر اچانک منی بس کے بریک فیل ہوگئے جس کے باعث گاڑی الٹ گئی اور حادثے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ گاڑی کی بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا ہے۔ حادثے کے بعد لاشیں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔