
ایشیا کپ ٹی 20 کے سپر فور مرحلے کے ڈو اینڈ ڈائی میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
دبئی میں کھیلے جارہے ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں آج پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں مدمقابل ہیں جہاں میچ کا ٹاس بنگلادیش کے کپتان جاکر علی ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔
واضح رہے کہ آج جو ٹیم میچ جیتے گی وہ اتوار کو ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کا سامنا کرے گی۔