
اٹلی کے جزیرے لاپیڈوسا کے قریب تارکین وطن کی کشتی کو حادثہ پیش آیا ہے جس میں 26 تارکین وطن ہلاک اور 60 کو بچالیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کشتی میں سو افراد سوار تھے۔ چودہ افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
کوسٹ گارڈ کے مطابق تارکین وطن لیبیا سے یورپ جا رہے تھے کہ کشتی حادثے کا شکار ہوگئی۔