اداکارہ حمیرا کی موت کا واٹس ایپ معمہ: ڈی پی اور لاسٹ سین نے تفتیشی حکام کو الجھا دیا


کراچی میں اداکارہ حمیرا اصغر کی پرانی لاش برآمد ہونے کے بعد واٹس ایپ ڈی پی اور لاسٹ سین کے غائب ہونے نے پولیس کو مشکل میں ڈال دیا۔ ٹیکنالوجی سے لاعلم تفتیشی حکام نے کئی دن اسی سوال میں لگا دیے۔
کراچی کے علاقے ڈیفنس سے 8 جولائی کو اداکارہ حمیرا اصغر کی کئی ماہ پرانی لاش کے بعد کرائم سین سے لے کر ایگزامنیشن رپورٹ آنے تک سب کو ایک سوال کھٹک رہا تھا کہ حمیرا کے واٹس ایپ ڈی پی سے پکچر کیسے غائب ہوئی؟
تفتیشی حکام کو آخری سین تک کی کہانی سمجھ نہ آئی۔ اصل معمہ ان کے واٹس ایپ اکاؤنٹ کے ”لاسٹ سین“ اور پروفائل پکچر (DP) کے اچانک غائب ہونے نے پیدا کر دیا۔
پولیس تفتیشی حکام بھی واٹس ایپ کی ٹیکنالوجی سے لاعلم نکلے اور مسلسل یہ معلوم کرنے میں مصروف رہے کہ موت کے بعد واٹس ایپ پر ایسی تبدیلیاں کیسے ہوئیں۔
حمیرا اصغر کرایہ داری تنازع میں جان سے گئیں؟ مالک مکان کے کیس کی دستاویزات منظر عام پر
اداکارہ کے قریبی ساتھی اور اسٹائلسٹ دانش مقصود نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکارہ کے واٹس ایپ پر 5 فروری کے بعد سرگرمیاں ریکارڈ ہوئیں، اس دوران ان کی ڈی پی اور لاسٹ سین غائب کر دیا گیا۔
پولیس نے تفتیش کے دوران یہ اخذ کیا کہ اداکارہ کا انتقال 7 یا 8 اکتوبر کو ہوا اور وہ آخری بار 7 اکتوبر کی شام 5 بجے اپنا فون استعمال کرتی رہیں۔
دوسری جانب واٹس ایپ کی پالیسی کے مطابق اگر کوئی صارف 120 دن تک غیر فعال رہے تو اس کا اکاؤنٹ خودکار طریقے سے ڈیلیٹ ہو جاتا ہے، جس کے نتیجے میں ڈی پی اور لاسٹ سین خود بخود غائب ہو جاتے ہیں۔
تاہم اب تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ حمیرا اصغر کا موبائل انٹرنیٹ سے کب تک منسلک رہا۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles