ایران کے جنوبی حصے میں بس الٹنے کے باعث 21 افراد جاں بحق

ایران کے جنوبی حصے میں ایک افسوسناک حادثے کے دوران مسافر بس الٹنے سے کم از کم 15 افراد جاں بحق اور 34 زخمی ہو گئے۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی ”اِرنا“ کے مطابق یہ حادثہ شہر شیراز کے جنوب میں پیش آیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے فوراً بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں، اور جائے حادثہ پر 11 ایمبولینسز اور 2 ایمبولینس بسیں روانہ کی گئیں تاکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا سکے۔

واضح رہے کہ ایران میں ہر سال لگ بھگ 17 ہزار افراد مختلف ٹریفک حادثات کا شکار ہو جاتے ہیں۔ ان حادثات کی بنیادی وجوہات میں حفاظتی اقدامات کی کمی، پرانی اور خستہ حال گاڑیاں، اور ناکافی ایمرجنسی سروسز شامل ہیں۔

حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles