750 روپے کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی، 15 لاکھ روپے کا انعام ایک خوش نصیب کے نام

قومی بچت ادارے نے 750 روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی 107ویں قرعہ اندازی کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ قرعہ اندازی لاہور میں منعقد ہوئی، جس میں پہلے، دوسرے اور تیسرے انعامات کے کامیاب بانڈ نمبرز جاری کر دیے گئے۔

قومی بچت ادارے کے مطابق 750 روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی 107ویں قرعہ اندازی بدھ کے روز لاہور میں منعقد ہوئی، جس کے بعد کامیاب بانڈ نمبرز کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا۔

قرعہ اندازی کے نتائج کے مطابق ڈیڑھ ملین روپے کے پہلے انعام کے لیے بانڈ نمبر 976106 کامیاب قرار پایا۔ اسی طرح پانچ، پانچ لاکھ روپے کے دوسرے انعام کے لیے تین خوش نصیب بانڈ نمبرز 350211، 604285 اور 607262 منتخب ہوئے۔

قومی بچت ادارے کے مطابق اس قرعہ اندازی میں ایک ہزار 696 بانڈ ہولڈرز 9 ہزار 300 روپے کے تیسرے انعام کے مستحق قرار پائے۔

تیسرے انعام کے تمام کامیاب بانڈ نمبرز قومی بچت ادارے کی ویب سائٹ اور متعلقہ دفاتر سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles