کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی ، موسم خوشگوار


شہر قائد میں موسم ابرآلود اور خوشگوار ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔
شہر کے مختلف علاقوں بشمول لسبیلہ، ناظم آباد، سرجانی اور اطراف میں ہلکی بوندا باندی ہوئی ہے، جس سے موسم مزید خوشگوار ہو گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بوندا باندی کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles