کئی برس بعد نیا میوزک البم؛ عاطف اسلم نے مداحوں کی بےصبری بڑھا دی
عاطف اسلم نے نئے میوزک البم کا اعلان کردیا
عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے اپنے مداحوں کو خوشخبری دیتے ہوئے نئے میوزک البم کا اعلان کردیا۔
عاطف اسلم نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے نئے البم کا کور آرٹ شیئر کیا جس کے ساتھ البم میں شامل گانوں کی فہرست بھی جاری کی گئی۔
گلوکار کے نئے البم میں 8 گانے شامل ہیں جن کے عنوانات صبح آئے نا، سفر میں ہوں، عشق، لیٹس ہیو سم فن، سن سجنا، ہوں عشق میں، چار یار اور سچے وعدے ہیں۔
البم کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں نے عاطف اسلم کی نئی پیشکش پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار شروع کردیا ہے۔
واضح رہے کہ عاطف اسلم اس سے قبل 2004ء، 2006ء اور 2008ء میں اپنے میوزک البمز ریلیز کر چکے ہیں جنہیں شائقین کی جانب سے بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی تھی۔