پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، انڈیکس میں 400 پوائنٹس سے زائد اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے دوران مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، مارکیٹ کا آغاز تیزی سے ہوا اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری دیکھی گئی۔

کاروبار کے آغاز پر ہی 100 انڈیکس میں 400 پوائنٹس سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 30 ہزار 800 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ معاشی اشاریوں میں بہتری اور سرمایہ کاروں کی دلچسپی کو اس تیزی کا باعث قرار دیا جا رہا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق بجٹ کے بعد کاروباری فضا میں اعتماد بحال ہوا ہے، جبکہ معاشی پالیسیوں میں تسلسل کے باعث سرمایہ کاری میں بہتری کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ مارکیٹ میں آئندہ دنوں میں بھی تیزی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles