
** کمپنی سروے میں تناؤ کی اطلاع دینے والے عملے کو ملازمت سے فارغ دیا گیا، نوئیڈا اسٹارٹ اپ دماغی صحت کا سروے چلاتا ہے، ”تناؤ“ کی اطلاع دینے والے عملے کو برطرف کرتا ہے، ہوم سیلون اور فلاح و بہبود کے پلیٹ فارم یس میڈم کی جانب سے مبینہ طور پر ای میل لیک ہوگئی۔**
مبینہ ای میل کمپنی کے ایچ آر مینیجر آشو اروڑہ جھا کی طرف سے بھیجی گئی، یس میڈم کی اندرونی ای میل، ایک ہوم سیلون اور ٹیکنالوجی سے چلنے والا بیوٹی اینڈ ویلنس پلیٹ فارم نے نئے آن لائن تنازعہ کو ہوا دے دی ۔
ای میل میں کہا گیا ہے کہ جن ملازمین نے کمپنی کے حالیہ سروے کے دوران تناؤ کا سامنا کرنے کی اطلاع دی تھی، انہیں
ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے، خط سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پرادارے پر شدید تنقید جاری ہے۔
لنکڈ ان پر انڈیگو کے ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر کے ذریعہ شیئر کیا گیا مبینہ لیک خط میں لکھا ہے کہ حال ہی میں ہم نے کام پر دباؤ کے بارے میں آپ کے جذبات و احساسات کو سمجھنے کے لیے سروے کیا تھا۔
خط کے مطابق ملازمین میں سے بہت سے لوگوں نے اس پر اپنے خدشات کا اظہار کیا، جن کا ہم دل کی گہرائیوں سے احترام کرتے ہیں۔ تاکہ ادارے میں صحت مند ماحول کو فروغ دیا جاسکے۔
کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کوئی بھی ملازم کام پر تناؤ کا شکار نہ رہے، اور جن ملازمین نے تناؤ کی نشاندہی کی تھی، ہم نے ان سے علیحدگی اختیارکرنے کا مشکل فیصلہ کیا ہے ۔
خط کے مطابق برطرفی کا فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہے ، متاثرہ ملازمین کو مزید تفصیلات الگ سے موصول ہوں گی۔