اورنگی کی عزت پری کو بھائیوں، بیٹوں اور بھتیجے نے مل کر موت کے گھاٹ اتارا


جائیداد کے لالچ میں خون سفید ہوگیا، کراچی کے علاقے اورنگی ٹائون کی عزت پری کو اس کے بھائیوں، بیٹوں اور بھتیجے نے موت کے گھاٹ اتار دیا۔
اورنگی ٹاؤن میں گزشتہ روز ناخلف بیٹوں نے اپنی جنت ماں کو جائیداد کے تنازعہ پر موت کے گھاٹ اتاردیا تھا۔
پولیس تفتیش میں واقعہ کی گتھیاں سلجھنے لگیں، ملزم مختار عرف مکو نےاعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس کے دوماموں، اوراس کے بیٹے بھی قتل میں شامل تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم مختار کو 24 گھنٹے کے اندر گرفتارکیا گیا، ملزم نے جائیداد کے تنازعہ پریہ انتہائی اقدام اٹھایا۔
ملزم نے پولیس کے سامنے مزید انکشاف کیا کہ قتل کی واردات کے وقت چھوٹے بہن بھائیوں کو چیز لینے باہر بھیج دیا تھا۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles