حکومت کی جانب سے آئندہ ہفتے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا امکان


وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ ہفتے قومی اسمبلی کا اجلاس بلائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق، حکومتی حلقوں میں پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بھی بلانے پر غور کیا جا رہا ہے جبکہ مشترکہ اجلاس میں مدارس بل پر بھی بحث کی جائے گی۔
اجلاس میں مدارس رجسٹریشن بل جو 26 ویں آئینی ترمیم کے موقع پر دونوں ایوانوں نے منظور کیا تھا، صدر مملکت نے بل پر دستخط کیے بغیر واپس بھجوایا۔
ذرائع کے مطابق از سرِنو منظوری کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانا ضروری ہے، مجوزہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھی اہم قانون سازی زیر غور آسکتی ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles