قوم متحد اور افواج ناقابلِ شکست ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا یومِ تشکر پر اظہارِ خیال


وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا ہے کہ آج کا دن غیرت، جرأت اور قومی وحدت کی فتح کا دن ہے۔ قوم متحد اور افواج ناقابلِ شکست ہیں، شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعظم شہبازشریف کےیومِ تشکرمنانے کےفیصلےکا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں کہ دشمن کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملایا، آج کا دن صرف شکرگزاری کا نہیں بلکہ غیرت، جرأت اور قومی وحدت کی فتح کا دن ہے۔
اللّٰہ ربّ العزت کا شکر ہے اس نے پاکستان کو سر بلند کیا، نواز شریف
مریم نواز نے کہا کہ افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا جواب صرف گولی سے نہیں،حکمت سے دیا، شاہینوں نے دشمن کے طیارے گرا کر دنیا کو پیغام دیا پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے، دنیا نے جان لیا پاکستان اپنے دفاع میں ایک قدم پیچھے نہیں ہٹےگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ قوم متحد اور افواج ناقابلِ شکست ہیں، شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ایسا پاکستان بنائیں گے جسے کوئی دشمن میلی آنکھ سے دیکھنے کا تصور نہ کر پائے گا۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles