پاکستان میں امریکی سفارت خانے نے اپنے عملے کی نقل و حرکت محدود کر دی

امریکہ نے پاکستان میں موجود اپنے سفارتی عملے کی نقل و حرکت محدود کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ یہ فیصلہ پاکستان اور بھارت کے حالیہ حملوں کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا امریکی شہری بھارت اور پاکستان کی سرحد کے قریب اور لائن آف کنٹرول کے علاقوں کا سفر نہ کریں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اگر کوئی امریکی شہری تصادم والے علاقے میں موجود ہے تو وہ وہاں سے فوری طور پر نکلنے کی کوشش کرے،امریکی شہریوں کو محفوظ مقام پر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

راولپنڈی اور لاہور میں زوردار دھماکوں اور فائرنگ کی اطلاعات، پاک فوج نے بھارتی ڈرون مار گرایا

یہ ہدایات موجودہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدبیر کے طور پر جاری کی گئی ہیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles