
پی ایم ڈی سی کے احکامات نظرانداز کردیئے گئے، میڈیکل کالجز سالانہ 24 لاکھ روپے فیس وصول کررہے ہیں۔
انتھک محنت مطلوبہ نتائج بھی حاصل کیے لیکن میڈیکل طلبہ کا ڈاکٹربننے کا خواب اب بھی ادھورا میڈیکل کالجرکی بھاری فیسوں کا معاملہ تاحال کسی کروٹ نہیں ہوسکا والدین اپنے بچوں کا شعبہ تبدیل کرانے پر مجبور ہیں،
پی ایم ڈی سی نے پرائیویٹ میڈیکل کالجزکی زیادہ سے زیادہ 17لاکھ روپے فیس مقررکرنے کی سفارشات کی منظوری دی ، تاہم سمری ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈارکی سربراہی میں قائم میڈیکل ایجوکیشن کمیٹی کی منظوری کی منتظرہے، طلبہ کے خواب اوروالدین کی خواہش میں بھاری فیسیں دیواربن گئی ہیں ۔۔
پی ایم ڈی سی کے فیسوں میں کمی کے احکامات میڈیکل کالجزنے نظر اندازکردیئے کچھ والدین نے تو بھاری فیسوں کی وجہ سے بچوں کا میڈیکل کا شعبہ ہی تبدیل کروا دیا ۔۔
گزشتہ سال پرائیویٹ میڈیکل کالجزنے فیسوں کی مد میں 25 لاکھ سے زائد سالانہ وصول کیے تھے، میڈیکل کی تعیلم کا دورانیہ پانچ سال ہے۔