
نوشہرہ کے گورنمنٹ پرائمری اسکول سید اکبر میں چوکیدار نے ٹک ٹاک بنانے سے روکنے پر آپے سے باہر ہو کر ہیڈ ماسٹر پر فائرنگ کر دی۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
فائرنگ کے بعد اسکول میں خوف و ہراس پھیل گیا، اور طلبہ خوفزدہ ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور چوکیدار کو گرفتار کر لیا۔
ڈی ای او نوشہرہ کے مطابق معاملے کی مکمل تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، جو سات دن کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔