شوبز انڈسٹری میں ہراسانی؛ حنا الطاف کا چونکا دینے والا انکشاف

شوبز انڈسٹری میں ہراسانی؛ حنا الطاف کا چونکا دینے والا انکشاف

حالیہ ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران ہراسانی جیسے ناخوشگوار تجربے کا سامنا کرنا، اداکارہ

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حنا الطاف نے انکشاف کیا ہے کہ ایک حالیہ ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران ہراسانی جیسے ناخوشگوار تجربے کا سامنا کرنا پڑا جبکہ میں نے خاموش رہنے کے بجائے فوری طور پر معاملے کی رپورٹ کردی۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنے تجربے سے متعلق بتایا کہ شوٹنگ سیٹ پر موجود ایک شخص کے رویے نے انہیں غیر محفوظ اور شدید بے چینی کا شکار کردیا جیسے ہی اس شخص نے ان سے گفتگو کی وہ فوراً صورتحال کی نوعیت کو سمجھ گئیں۔

حنا الطاف نے کہا کہ انہوں نے فوری طور پر خود کو اس ماحول سے الگ کیا اور معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے متعلقہ پروڈکشن ہاؤس کو رپورٹ بھی کردیا۔

اداکارہ کے اس انکشاف کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے ان کے اقدام کو سراہا جا رہا ہے۔ کئی افراد نے خواتین کے لیے محفوظ کام کے ماحول کی ضرورت پر زور دیا جب کہ بعض صارفین نے مطالبہ کیا کہ ایسے رویوں میں ملوث افراد کو بے نقاب کیا جانا چاہیے۔

متعدد خواتین صارفین نے بھی اس واقعے کو اپنے ذاتی تجربات سے جوڑتے ہوئے کہا کہ کام کی جگہوں پر ہراسانی ایک سنگین مسئلہ بنتا جا رہا ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles