
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف مشترکہ بیانیہ اپنانے کی ضرورت ہے، دہشت گردی کے خلاف سب کو ایک پیج پر ہونا ہوگا، دہشت گردی کے خلاف بلا امتیاز کارروائی ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمانی سیکیورٹی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ جماعت کا متفقہ تھا، علی امین گنڈا پور نے بطور وزیراعلیٰ کے پی کے سیکیورٹی اجلاس میں شرکت کی۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کی ضمانت خارج
پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی پارلیمانی کمیٹی میں شریک نہ ہونے کا کوئی دکھ نہیں، ہم اپنی بات پر قائم ہیں، اگر حکومت اور ادارے بانی پی ٹی آئی کو نہیں مانتے تو ٹھیک ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب ان کا اپنا مقصد ہو تو صبح 7 بجے بھی جیل کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں، 17 سیٹوں والی حکومت کی کوئی اہمیت نہیں ہے، یہ عوامی فلاح و بہبود کا کام نہیں کرسکتے ہیں۔
بیرسٹر سیف نے نواز شریف کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں عدم شرکت پر سوالات اٹھا دیے
جنید اکبر نے کہا کہ ہمارے ساتھ بڑا ظلم ہوا، ہمارا مینڈیث بھی چوری ہوا ہے، ہم پر محسن نقوی جیسے لوگوں کو مسلط کیا گیا، اگر حکومت سنجیدہ ہے تو ایک قدم آگے بڑھے تو ہم دو قدم بڑھیں گے۔