
صوبہ سندھ میں ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ نے اپنے دفاتر، ورکرز کالونیز اور اسکولوں کی سیکیورٹی کے لئے نجی سکیورٹی کمپنی الحطف سکیورٹیز سے دوسو پچیس سکیورٹی گارڈز لیئے ہیں ۔

زرائع کے مطابق الحطف سکیورٹی کا معاہدہ ایک سال پہلے ختم ہوگیا ہے مگر ڈائیریکٹر جنرل ورکرز ویلفیئر بورڈ شہلا اور افسران کی ملی بگت سے کنٹریکٹ کی مدت ختم ہونے کے باوجود سکیورٹی خدمات لی جا رہی یعنی
بغیر ٹینڈرز اور قانونی لوازمات کے سکیورٹی کمپنی کو دوسرے سال کا ٹھیکہ جاری کردیا گیا ہے جو کہ مکمل طور پر ایک جرم ہے۔
ورکرز ویلفیئر بورڈ کے ذررائع کا کہنا ہے کہ محکمہ سکیورٹی کے نام پر کاغذات میں تو ہر مہینے لاکھوں روپے خرچ کرر رہا ہے مگر حقیقت یہ ہے کہ قریب دوسو سکیورٹی گارڈز لوکیشنز پر موجود نہیں ہوتے اور ان کی تنخواہیں ڈائریکٹر جنرل شھلا اور افسران آپس میں تقسیم کرکے ہڑپ کر جاتے ہیں یوں ورکرز ویلفیئر بورڈ میں ہر مہینے کروڑوں روپئے خرد برد کیئے جاتے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ سیکریٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ کا چارج اس وقت سیکریٹری لیبر رفیق قریشی کے پاس ہی ہے اور وزارت کا قلمدان صوبائی وزیر شاہد تھیم کے پاس ہے مگر دونوں نے ابھی تک اس معاملے پر اپنی آنکھیں بند کرلیں ہیں۔
دوسری جانب رابطہ کرنے پر ورکرز ویلفیئر بورڈ کے حکام نے اس رپورٹ کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

