جرمنی میں افغان شہری نے ایک ریلی میں شریک افراد پر گاڑی چڑھا دی، درجنوں افراد زخمی

جرمنی کے شہر میونخ میں افغان شہری نے ٹریڈ یونین کی ایک ریلی میں شریک افراد پر گاڑی چڑھا دی جس کے نتیجے میں 28 افراد زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ گاڑی کا ڈرائیور 24 سالہ افغان پناہ گزین ہے جو چوری اور منشیات کے جرائم میں ملوث ہے۔

میونخ پولیس کے مطابق اس واقعے کے وقت شہر میں جرمنی کی سب سے بڑی ٹریڈ یونین ویردی کے کارکنوں کی جانب سے ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا جا رہا تھا اور سکیورٹی کے لیے پولیس کی کئی گاڑیاں بھی موجود تھیں۔

پولیس نے بتایا کہ مشتبہ ملزم اپنے گاڑی میں وہاں پہنچا اور اس نے تیز رفتاری سے اپنی گاڑی وہاں موجود لوگوں پر چڑھا دی۔

پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ گاڑی میں دو افراد سوار تھے۔

تاہم پولیس کی جانب سے دوسرے شخص کی تفصیلات سے متعلق کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ جرمنی کے تیسرے سب سے بڑے شہر میونخ کے علاقے سیڈلسٹراس میں پیش آیا۔

اس حوالے سے جرمن چانسلر اولاف شولز نے کہا کہ میونخ میں گرفتار ہونے والے مشتبہ افغان شخص کو سزا ملنی چاہیے اور اسے ملک سے نکال دیا جانا چاہیے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles