دنانیر مبین کا بولڈ لُک دیکھ کر مداح سیخ پا

دنانیر مبین کا بولڈ لُک دیکھ کر مداح سیخ پا

اداکارہ ان دنوں فلم میرا لیاری کی تشہیر کے سلسلے میں برطانیہ میں موجود ہیں

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ دنانیر مبین کو اپنی نئی فلم ”میرا لیاری“ کی پروموشن کے دوران بولڈ تصاویر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا۔

اداکارہ ان دنوں فلم میرا لیاری کی تشہیر کے سلسلے میں برطانیہ میں موجود ہیں جہاں وہ مختلف پروموشنل تقریبات میں شرکت کر رہی ہیں۔

 ایک حالیہ ایونٹ میں دنانیر مبین سرمئی رنگ کی جیکٹ اور منی اسکرٹ پر مشتمل ٹوئیڈ سیٹ کے ساتھ سیاہ ٹائٹس میں نظر آئیں جس پر کچھ صارفین نے اعتراض اٹھایا۔

اس سے قبل بھی ایک پروموشنل تقریب میں دنانیر مبین نے منفرد انداز اپناتے ہوئے سفید قمیض، بلیک پینٹ اور فٹبال تھیم پر مبنی کورسیٹ کا انتخاب کیا تھا جو فلم کے موضوع سے ہم آہنگ تھا۔

سوشل میڈیا پر جہاں کچھ صارفین نے ان کے لباس کو نامناسب قرار دیا، وہیں دیگر افراد نے اسے فیشن اور کردار کے تقاضوں کے مطابق قرار دیتے ہوئے اداکارہ کی حمایت بھی کی ہے۔

واضح رہے کہ فلم ”میرا لیاری“ کی کہانی لیاری کی خواتین فٹبالرز کے گرد گھومتی ہے جس میں دنانیر مبین مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles