
پیر کے روز امریکی ایوان میں ڈیموکریٹک نمائندے جان لارسن دوران تقریق اچانک منجمد ہوگئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ایسٹ ہارٹ فورڈ سے تعلق رکھنے والے 76 سالہ ڈیموکریٹ کانگریس کے نمائندے جان لارسن سوشل سیکیورٹی کے بارے میں ایوان میں تقریر کر رہے تھے، دوران تقریر وہ ایک دم رک گئے جیسے وہ منجمد ہوگئے ہوں۔
رپورٹ کے مطابق امریکی قانون ساز جان لارسن نے فریز ہونے کے بعد آگے مزید بولنے کی کوشش کی لیکن وہ ٹھیک طرح سے الفاظ ادا نہ کرسکے۔ لوگوں کو یہ لگا کہ شاید انہیں فالج کا حملہ ہوا ہے۔
View this post on Instagram
رپورٹ میں بتایا گیا کہ کانگریس مین لارسن کے ایک ترجمان نے ان کی صحت سے متعلق بتایا کہ نئی دوا لینے کا ان کی صحت پر منفی اثر پڑا ہے۔
ٹرمپ غزہ کو خرید کر ملکیت بنانے کے بیان پر قائم، ترکیہ اور حماس کی شدید مذمت
جان لارسن کی جانب سے ان کی صحتیابی کیلئے دعا کرنے والے لوگوں کا شکریہ ادا کیا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈیموکریٹک نمائندے جان لارسن کا علاج جاری ہے۔ جان لارسن اپنے عملے کے ساتھ رابطے میں ہیں اور کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔