مشہور زمانہ گانا ’پسوڑی‘ نے ایک اور سنگِ میل عبور کرلیا


مشہور زمانہ گانا ’پسوڑی‘ نے ایک اور سنگِ میل عبور کرلیا

مشہور زمانہ گانا ’پسوڑی‘ نے ایک اور سنگِ میل عبور کرلیا ہے۔

کوک اسٹوڈیو سیزن 14 میں گلوکار علی سیٹھی اور گلوکارہ شائے گل کی جانب سے پیش کردہ مشہور زمانہ گانا ’پسوڑی‘ نے میوزک اسٹریمنگ سروس یوٹیوب میوزک پر شاندار سنگِ میل عبور کیا ہے۔

 

 

پسوڑی کوک اسٹوڈیو کا پہلا گانا ہے جسے یوٹیوب میوزک پر 1 کروڑ مرتبہ سنا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پسوڑی، پنجابی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی مصیبت کے ہیں، یہ گانا 2022 میں کوک اسٹوڈیو پاکستان کے 14ویں سیزن میں ریلیز ہوا تھا۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles