ٹرمپ کا ایک بار پھر پاک بھارت جنگ رکوانے کا تذکرہ ، نیا دعویٰ کردیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت کشیدگی میں اپنی مداخلت کا ذکر کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان جنگ رکوانے میں کردار ادا کیا بلکہ اس دوران بڑے پیمانے پر جانی نقصان سے بھی دنیا کو بچایا۔

اپنے تازہ بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ جنگ کے دوران دونوں جانب سے مجموعی طور پر 11 جہاز تباہ ہوئے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ صورتحال انتہائی خطرناک رخ اختیار کر چکی تھی، تاہم ان کی کوششوں سے کشیدگی کو کم کیا گیا۔

صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے اپنی مدت کے دوران پاک بھارت سمیت دنیا بھر میں آٹھ مختلف جنگیں رکوانے میں کردار ادا کیا۔ ان کے مطابق یہ مداخلتیں عالمی امن کے لیے نہایت اہم تھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم نے بھی ان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان اقدامات سے تقریباً تین سے پانچ کروڑ انسانوں کی جانیں بچیں۔ ٹرمپ کے بقول اگر بروقت اقدامات نہ کیے جاتے تو خطے میں بڑے پیمانے پر تباہی ہو سکتی تھی۔

واضح رہے کہ ماضی میں بھی امریکی صدر متعدد بار پاک بھارت کشیدگی کے دوران اپنی ثالثی کے کردار کا ذکر کر چکے ہیں، تاہم اس حوالے سے دونوں ممالک کی جانب سے مختلف مؤقف سامنے آتے رہے ہیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles