کبریٰ خان اور گوہر رشید کس ملک میں نکاح کریں گے؟
اداکارہ کبریٰ خان اور اداکار گوہر رشید کے نکاح کے حوالے سے شوبز ویب سائٹ نے بڑا دعویٰ کردیا ہے۔
حال ہی میں شوبز سوشل میڈیا میگزین پیج کی جانب سے کبریٰ خان کی پرانی برائیڈل شوٹ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا گیا کہ اداکارہ اور اداکار سعودی عرب میں نکاح کریں گے۔
دعویٰ کیا گیا کہ دونوں آئندہ ماہ فروری میں سعودی عرب میں نکاح کریں گے، نکاح کی تقریب میں دونوں کے اہل خانہ اور انتہائی قریبی دوست شرکت کریں گے۔
یہ واضح نہیں کیا گیا کہ دونوں کا نکاح کب اور سعودی عرب کے کس شہر اور مقام پر ہوگا؟ تاہم خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دونوں مقدس مقامات پر نکاح کریں گے۔