سیف علی خان پر چاقو سے حملہ؛ پولیس کا چونکا دینے والا بیان سامنے آگیا


سیف علی خان پر چاقو سے حملہ؛ پولیس کا چونکا دینے والا بیان سامنے آگیا

بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان کے گھر میں ڈکیتی واقعے سے متعلق پولیس کا چونکا دینے والا بیان سامنے آگیا ہے۔

 بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ممبئی پولیس نے سیف علی خان پر جان لیوا حملہ ہونے کے تقریباً 12 گھنٹے بعد ایک مشتبہ شخص کی شناخت کر لی ہے۔

رپورٹ میں ممبئی کرائم برانچ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ مشتبہ شخص ملحقہ عمارت سے دیوار پھلانگ کر اداکار کے گھر کے احاطے میں داخل ہوا۔

ممبئی پولیس نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ سیف علی خان کے گھر میں سے کسی شخص نے حملہ آور کی گھر کے اندر داخل ہونے میں مدد کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ممبئی پولیس اب شہر کے پوش علاقے میں اداکار کے گھر میں ان پر ہونے والے اس حیران کن حملے کی تہہ تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles