حمزہ نے شادی کے معاملات پر نیمل سے باتیں میرے موبائل پر کیں، عاطف اسلم
پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم کا کہنا ہے کہ اداکار حمزہ علی عباسی نے شادی کے معاملات پر نیمل سے باتیں میرے موبائل پر کیں۔
حال ہی میں عاطف اسلم، حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں عاطف اسلم نے کہا کہ حمزہ علی عباسی میرے حاجی بھائی ہیں اور ہم نے ایک ساتھ حج کیا تھا۔ حج کے دوران حمزہ کے پاس موبائل نہیں تھا، تو حمزہ نے نیمل سے کہا کہ عاطف کے فون پر میسج بھیجو، اور پھر حمزہ نے میرا موبائل لے کر نیمل سے باتیں کرنا شروع کر دیں۔
عاطف اسلم نے کہا کہ حج کے دوران ہی ان دونوں نے فیصلہ کیا کہ ان کی شادی کب اور کہاں ہوگی اور حمزہ نے شادی کے معاملات پر نیمل سے باتیں ان ہی کے موبائل پر کیں۔ نیمل نے حمزہ سے یہ بھی کہا تھا کہ وہ اپنے بال نہ کٹوائیں کیونکہ اس وقت حمزہ کے بال بڑے تھے۔
ویڈیو میں حمزہ علی عباسی نے ہنستے ہوئے کہا کہ عاطف اسلم میرے حاجی بھائی ہیں اور وہ حج کے دوران میرے ساتھ تھے۔ عاطف نے ہی مجھے صابن دیا تھا، اور میرے پاس ٹوتھ برش اور چپل بھی نہیں تھے، عاطف ہی نے یہ سب چیزیں مجھے فراہم کیں اور حج پر میری بہت مدد کی۔