میں پہلی ہیروئن ہوں جس نے اس عمر میں بلاک بسٹر فلم دی ہے، امیشا پٹیل
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ امیشا پٹیل کا کہنا ہے کہ میں پہلی ہیروئن ہوں جس نے اس عمر میں بلاک بسٹر فلم دی ہے۔
حال ہی میں بالی ووڈ کی معروف اداکارہ امیشا پٹیل نے فلم کہو نہ پیار ہے کی ری ریلیز کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں وہ پہلی ہیروئن ہوں جس نے اس عمر میں بلاک بسٹر فلم دی ہے اور سنی دیول کا بھی غدر کی کامیابی میں بڑا ہاتھ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان پر خدا مہربان ہے اور یہ ان کے مداحوں کا پیار ہے جو وہ آج بھی ان سے کرتے ہیں۔ ریتک اور وہ بہت اچھے دوست ہیں اور انہوں نے ایک ساتھ خوبصورت یادیں بنائی ہیں۔
یاد رہے کہ 2024 میں امیشا پٹیل اور سنی دیول کی فلم غدر 2 ریلیز ہوئی تھی جس نے بھارت سمیت دنیا بھر سے خوب بزنس کیا اور بلاک بسٹر فلم ثابت ہوئی تھی۔