عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکارہ پریانکا آسکر کیلئے شارٹ لسٹ
بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی بطور ایگزیکٹو پروڈیوسر بنائی گئی مختصر فلم ’انوجا‘ کو آسکر کی نامزدگیوں میں شارٹ لسٹ کر لیا گیا ہے۔
یہ فلم دہلی میں شوٹ کی گئی ہے جس کی کہانی ایک چھوٹی لڑکی انوجا کے گرد گھومتی ہے، فلم میں چائلڈ لیبر اور تعلیم سے جڑے مسائل پر بات کی گئی ہے، یہ فلم اس سے قبل شارٹ فلم فیسٹیول میں لائیو ایکشن شارٹ ایوارڈ حاصل کر چکی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کی ہدایات ایڈم جے گریو نے دی ہے جبکہ پروڈیوسرز ساچیترا مٹائی ہیں۔
فلم سے متعلق ایک انٹرویو میں پریانکا چوپڑا کا کہنا تھا کہ اس فلم کے ساتھ جڑنا میرے لیے فخر کی بات ہے، یہ فلم ایک نازک مسئلے پر روشنی ڈالتی ہے جس سے لاکھوں بچے متاثر ہوتے ہیں۔