زین ملک کی حالت اب کیسی ہے؟ مداحوں کے لیے اہم خبر

زین ملک کی حالت اب کیسی ہے؟ مداحوں کے لیے اہم خبر

33 سالہ گلوکار اس وقت ایک ماہر امراضِ قلب کی نگرانی میں ہیں

برطانوی گلوکار زین ملک اس وقت اسپتال میں زیرِ علاج ہیں اور ڈاکٹروں کے مشورے پر انہوں نے اپنی تمام پیشہ ورانہ مصروفیات عارضی طور پر محدود کر دی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکار نے اپنی نئی البم ”کوناکول“کی تشہیری سرگرمیاں وقتی طور پر روک دی ہیں جس کے باعث ان کی مشہور امریکی پروگرام ”دی ٹونائٹ شو اسٹارنگ جمی فالن“میں متوقع شرکت بھی مؤخر ہو گئی ہے۔

اسی طرح مداحوں سے ملاقاتوں کا شیڈول بھی فی الحال منسوخ کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ 33 سالہ گلوکار اس وقت ایک ماہر امراضِ قلب کی نگرانی میں ہیں اور صحت یابی کے عمل سے گزر رہے ہیں تاہم ان کی بیماری کی نوعیت کے بارے میں تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

یاد رہے کہ زین ملک نے 17 اپریل کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اسپتال کے بستر سے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق آگاہ کیا تھا۔

 انہوں نے بتایا تھا کہ ایک ہفتے بعد وہ غیر متوقع طور پر بہتر محسوس کر رہے ہیں اور اس دوران انہوں نے اپنے مداحوں اور طبی عملے کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles