معروف برازیلین ماڈل کی ناک پر کتے نے کاٹ لیا
معروف برازیلین ماڈل جولیانا آئسن کی ناک پر کتے نے کاٹ لیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 39 سالہ جولیانا کتے پالنے کی شوقین ہیں، ان کے ساتھ خوفناک واقعہ نیوائیر نائٹ کے موقع پر میکسیکو سٹی میں پیش آیا جہاں جولیانا کی نیوائیر نائٹ خوفناک حادثے میں بدل گئی۔
اداکارہ جولیانا کو ان کے پالتو کتے نے پہلے ہاتھ اور پھر منہ پر کاٹا جس کے بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی 2 گھنٹے تک سرجری کی گئی۔
کتے کے کاٹنے کے حوالے سے جولیانا آئسن نے بتایا کہ ’اکیتا نامی کتے نے میری ناک پر اتنی زور سے کاٹا کہ مجھے لگا کہ میں اپنا چہرہ کھودوں گی لیکن شکر ہے پلاسٹک سرجری سے اب میرے چہرے پر کوئی نشان نہیں پڑے گا، ڈاکٹرز نے میری ناک کی پوری سرجری کی ہے ‘۔