اداکارہ راکھی ساونت کی نئے سال پر مدینہ منورہ سے جاری ویڈیو وائرل
متنازع بھارتی ماڈل و اداکارہ راکھی ساونت کی عمرے کی ادائیگی کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔
حال ہی میں بھارتی ماڈل و اداکارہ فاطمہ المعروف راکھی ساونت نے مسجد نبوی ﷺ سے اپنے پرستاروں کیلیے پیغام جاری کیا ہے جس میں انکا کہنا ہے کہ سال 2025 میں بہت کچھ اچھا ہونے والا ہے کیونکہ ہم نے اس کا آغاز عمرے سے کیا اور اب زیارتیں کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دنیا نئے سال کا جشن منارہی ہے اور مجھ سمیت اربوں کروڑوں مسلمان یہاں (مکہ، مدینہ) میں عبادات کیلیے موجود ہیں لیکن کوئی کسی سے دھکم پیل نہیں کررہا اور خاموش ہے۔
راکھی ساونت نے کہا کہ یہاں موجود ہر شخص اپنی عبادات اور اپنے و دوسروں کیلیے دعاؤں میں مصروف ہے، میں بھی سارے بیماریوں اور دوستوں کیلیے دعا کررہی ہوں۔
اس سے قبل اگست 2023 میں بھی راکھی ساونت نے عمرے کی ادائیگی کی اور بتایا تھا کہ وہ دائرہ اسلام میں داخل ہو چکی ہیں۔