ثناء خان کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش


ثناء خان کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش

بالی ووڈ کو خیرباد کہنے والی بھارتی اداکارہ ثناء خان کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

حال ہی میں بالی ووڈ کو خیرباد کہنے والی بھارتی اداکارہ ثناء خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اینیمیٹڈ ویڈیو شیئر کی ہے۔

 ویڈیو میں لکھا ہے کہ اللّٰہ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں اس کی اچھی پرورش کرنے کی توفیق دے تاکہ یہ اللّٰہ کا تابع دار بندہ بنے۔

ویڈیو میں لکھا ہے کہ ہم یہ اطلاع دیتے ہوئے بہت خوش ہیں کہ ہمارے ہاں 5 جنوری 2025ء یعنی 5 رجب 1446ہجری کو ایک ننھے شہزادے کی پیدائش ہوئی ہے اور طارق جمیل نے اپنے چھوٹے بھائی کا بہت پُرجوش انداز میں استقبال کیا ہے۔

 

 

اینیمیٹِڈ ویڈیو میں لکھا ہے کہ ہر چیز جو اللّٰہ نے ہمیں عطاء کی اس پر شکر گزار ہیں۔

سابقہ بھارتی اداکارہ نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ نے ہر چیز مقدر میں لکھی ہے، اللّٰہ ہمیں ہر چیز صحیح وقت آنے پر عطا کرتا ہے اور جب عطا کرتا ہے تو جھولیاں خوشیوں سے بھر دیتا ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles