بجٹ میں سوشل میڈیا انفلوئنسرز پر بھی ٹیکس عائد
سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے اکاؤنٹس میں آنے والی رقم پر متعلقہ بینک کٹوتی کرے گی
بجٹ میں پہلی مرتبہ سوشل میڈیا انفلوئنسرز پر 5 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کردیا گیا ہے۔
فنانس بل کے مطابق آئندہ مالی سال میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے آمدن پر پانچ فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس عائد ہوگا، ٹیکس کا اطلاق یوٹیوب، فیس بک، ٹک ٹاک اور انسٹاگرام سے آمدن پر ہوگا۔
سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے اکاؤنٹس میں آنے والی رقم پر متعلقہ بینک کٹوتی کرے گی۔