عائزہ خان کے بولڈ لک پر مداح حیران؛ سوشل میڈیا پر تبصروں کی بھرمار

عائزہ خان کے بولڈ لک پر مداح حیران؛ سوشل میڈیا پر تبصروں کی بھرمار

عائزہ خان نے اپنے نئے اور نسبتاً بولڈ انداز کی تصاویر شیئر کرکے مداحوں کو حیران کردیا

پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ خان ایک بار پھر اپنی بولڈ تصاویر کے باعث سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔

عائزہ خان نے اپنے نئے اور نسبتاً بولڈ انداز کی تصاویر شیئر کرکے مداحوں کو حیران کردیا ہے، وہ پے در پے بغیر آستینوں والے ملبوسات میں تصاویر پوسٹ کر رہی ہیں جن پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے ردِعمل سامنے آ رہے ہیں۔

حال ہی میں عائزہ خان نے اپنے شوہر دانش تیمور کے ہمراہ ترکی کے سفر کی چند تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں جن میں دونوں خوشگوار لمحات سے لطف اندوز ہوتے دکھائی دیے جبکہ عائزہ خان سمندر کے کنارے بھی وقت گزارتی نظر آئیں۔

ان تصاویر کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی مختلف آراء سامنے آئیں۔ بعض مداحوں نے عائزہ خان کے نئے انداز کو پسند کیا اور اسے ان کی ذاتی پسند قرار دیا جبکہ کچھ صارفین نے ان کے لباس کے انتخاب پر تنقید بھی کی۔

ایک مداح نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ “میں نے انہیں اَن فالو کر دیا ہے اب میں اس کی حمایت نہیں کر سکتا۔” ایک اور صارف نے سوال کیا کہ “تو کیا اب ان کے شوہر نے انہیں بغیر آستینوں والے لباس پہننے کی اجازت دے دی ہے؟”
Ayeza Khan Fans Disappointed with her Revealing Dress
Ayeza Khan Fans Disappointed with her Revealing Dress
Ayeza Khan Fans Disappointed with her Revealing Dress

ایک اور صارف نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ “ان کے شوہر رمضان میں دوسروں کو نصیحتیں کرتے ہیں شاید انہیں اپنے گھر سے آغاز کرنا چاہیے جبکہ ایک اور مداح نے سوال اٹھایا کہ “کیا یہ سب کام کی کمی کی وجہ سے ہو رہا ہے یا کوئی اور وجہ ہے؟”
Ayeza Khan Fans Disappointed with her Revealing Dress
Ayeza Khan Fans Disappointed with her Revealing Dress

سوشل میڈیا پر عائزہ خان کے اس نئے انداز کے حوالے سے مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں جہاں کچھ صارفین تنقید کر رہے ہیں تو کچھ ان کے ذاتی انتخاب کا احترام کرنے کی بات بھی کررہے ہیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles