علیزے شاہ کا شارٹ ہیئر کٹ ٹرینڈ پر طنزیہ ردعمل وائرل
اداکارہ کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے
پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ نے شوبز انڈسٹری میں مقبول شارٹ ہیئر کٹ ٹرینڈ پر طنز کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اداکارہ نے لکھا ہے کہ لوگ اداکاراؤں سے متاثر ہو کر اپنے بال کاٹنے کا فیصلہ نہ کریں کیونکہ زیادہ تر اداکارائیں وِگز یا ہیئر اسٹائلنگ کے ذریعے شارٹ لک اپناتی ہیں۔
ان کے مطابق بعض افراد کے لیے بال دوبارہ لمبے کرنا کافی وقت طلب عمل ہوتا ہے اس لیے اس طرح کے فیصلے سوچ سمجھ کر کرنے چاہییں۔
علیزے شاہ کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔
کچھ صارفین نے انہیں یاد دلایا کہ یہ رجحان خود انہی سمیت دیگر اداکاراؤں نے مقبول بنایا جبکہ بعض صارفین نے ان کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ عام لوگوں کو فیشن کے رجحانات اندھا دھند فالو نہیں کرنے چاہیں۔