جنوبی کوریا میں بھی سجل علی کے چرچے؛ فینز نے دلچسپ نام رکھ دیے

جنوبی کوریا میں بھی سجل علی کے چرچے؛ فینز نے دلچسپ نام رکھ دیے

کیا واقعی کوریا میں بھی سجل علی کے مداح موجود ہیں؟صارفین کا سوال

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی کے مداح نہ صرف پاکستان بلکہ جنوبی کوریا میں بھی موجود ہیں جہاں ان کی مقبولیت نے سب کو حیران کردیا ہے۔

کورین مداحوں نے اداکارہ کو پیار بھرے اور دلچسپ نام بھی دے رکھے ہیں جن میں سجل اونی (Sajal unnie) اور یون دن  (Yoon-din) شامل ہیں جو سوشل میڈیا پر خاصا وائرل ہو رہے ہیں۔

اداکارہ اس وقت سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئیں جب ایک کورین مداح کو ان کی شادی کے بارے میں معلوم ہوا۔ اس مداح نے پلیٹ فارم ایکس پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ وہ یہ جان کر بہت حیران ہوا کہ سجل علی شادی شدہ ہیں۔

کورین مداح کے اس ردعمل نے دیگر صارفین کی بھی توجہ حاصل کرلی اور مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دلچسپ تبصرے سامنے آنے لگے۔ زیادہ تر کورین مداحوں نے اداکارہ کی شادی کی خبر پر حیرانی اور افسوس کا اظہار کیا۔

دوسری جانب پاکستانی اور بین الاقوامی سوشل میڈیا صارفین بھی اس صورتحال پر حیرت کا اظہار کرتے نظر آئے۔

ایک صارف نے لکھا کہ کیا واقعی کوریا میں بھی سجل علی کے مداح موجود ہیں؟ جبکہ دوسرے صارف نے کہا کہ انٹرنیٹ نے دنیا کو اس حد تک جوڑ دیا ہے کہ اب ہر جگہ کسی نہ کسی کے مداح مل جاتے ہیں۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles