سارہ خان اور فلک شبیر کے ہاں ننھی پری کی آمد؛ نام کیا رکھا؟

سارہ خان اور فلک شبیر کے ہاں ننھی پری کی آمد؛ نام کیا رکھا؟

سارہ خان اور فلک شبیر نے سال 2020 میں شادی کی تھی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس پر مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔

خوشخبری سارہ خان اور فلک شبیر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک خوبصورت مشترکہ پوسٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔

پوسٹ میں شیئر کی گئی تصویر میں نومولود بچی، اس کی بڑی بہن اور والدین کے ہاتھ دکھائی دے رہے ہیں جبکہ بچی کے چہرے کی ہلکی سی جھلک بھی نمایاں ہے۔

جوڑے نے اپنی ننھی بیٹی کا نام ”رانیہ فلک“رکھا ہے جسے مداحوں کی جانب سے بےحد پسند کیا جا رہا ہے۔
Sarah Khan & Falak Shabir Become Parents Again

سوشل میڈیا پر پوسٹ سامنے آنے کے بعد مداحوں اور ساتھی فنکاروں نے دونوں کو نئی خوشی پر دل کھول کر مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ سارہ خان اور فلک شبیر نے سال 2020 میں شادی کی تھی جبکہ ان کی پہلی بیٹی کا نام آلیانہ فلک ہے۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles