ہزاروں ڈرونز کا کمال؛ برج خلیفہ کے سامنے مائیکل جیکسن کی شبیہ روشن

ہزاروں ڈرونز کا کمال؛ برج خلیفہ کے سامنے مائیکل جیکسن کی شبیہ روشن

اس منفرد مظاہرے نے برج خلیفہ کے سامنے ایک یادگار منظر پیش کیا

دبئی میں دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کے سامنے ہزاروں ڈرونز کے ذریعے شاندار لائٹ شو پیش کیا گیا جس میں پاپ اسٹار مائیکل جیکسن کی شبیہ بھی بنائی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں مائیکل جیکسن کے مشہور گانوں کی دھنوں پر یہ دلکش ڈرون شو منعقد کیا گیا جس نے حاضرین کو حیرت اور مسرت میں مبتلا کردیا۔

رنگ برنگی روشنیوں اور جدید ٹیکنالوجی کے امتزاج سے تیار کردہ اس منفرد مظاہرے نے برج خلیفہ کے سامنے ایک یادگار منظر پیش کیا۔

منتظمین کے مطابق اس لائٹ شو کا مقصد عالمی شہرت یافتہ گلوکار مائیکل جیکسن کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا۔

تازہ ترین

مزید خبریں :

Popular Articles